فیصل آباد،موٹروے پر مسافر وین اور 2کاروں میں تصادم،4افراد جاں بحق، 7شدید زخمی

فیصل آباد،موٹروے پر مسافر وین اور 2کاروں میں تصادم،4افراد جاں بحق، 7شدید زخمی

  

 فیصل آباد (جنرل رپورٹر) جڑانوالہ موٹروے پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، چار افراد جاں بحق، سات زخمی ہو گئے، جبکہ ایک اور حادثہ میں 45 سالہ خاتون لقمہ اجل بن گئی، پہلا واقعہ جڑانوالہ سے لاہور موٹروے پر 278 گ ب کے قریب پیش آیا جس دوران ایک مسافر وین دو کاروں کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چیچہ وطنی کے رہائشی اعظم، زیشان، اقبال اور ابو بکر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال پہنچا دیا گیا، علاوہ ازیں 77 گ ب ستیانہ میں ایک موٹر سائیکل اور ٹرک کا تصادم ہوا جس دوران اوکاڑہ کی 45 سالہ نسیم بی بی جاں بحق ہو گئی۔

 جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -