کراچی کی تباہی کی بنیاد ضیا اورر مشرف نے رکھی،عاجز دھامراہ

  کراچی کی تباہی کی بنیاد ضیا اورر مشرف نے رکھی،عاجز دھامراہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کی بنیاد آمر ضیا اورر مشرف نے رکھی۔کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ شہر کو کس نے تباہ کیا اور کون مزید کررہا ہے۔پی ٹی آئی والے کراچی کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دینے کے بجائے گندی سیاست کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے عاجز دھامراہ نے کہا کہ کراچی کی تباہی کی بنیاد آمر ضیا اور مشرف نے رکھی۔سیوریج کا کام میونسپل انتظامیہ کا ہوتاہے۔پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت نے کراچی کو گندگی کا ڈھیر بنادیاہے۔پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت نے نالوں اور پارکوں کو لیز کیا،پی ٹی آئی والے اربوں روپے کا بجٹ کھانے والی اپنی اتحادی جماعت سے بھی تھوڑا پوچھ لیں۔ کراچی کے عوام پی ٹی آئی اور اس کی حلیف جماعت سے مزید تباہ ہونا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہے۔پی ٹی آئی والے کراچی کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دینے کے بجائے گندی سیاست کر رہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت دعوے نہیں بلکہ عملی کام کرتی ہے۔بچہ بچہ جانتا ہے کہ کراچی کو کس نے تباہ کیا اور کون مزید کر رہا ہے۔میئر کراچی مگرمچھ کے آنسو بہانے سے خود کو ذمہ داری سے بری نہیں کر سکتے۔

مزید :

صفحہ آخر -