پاکستان کے حصول کی کہانی صدیوں پر محیط ہے،ڈاکٹر ساجد محمود

پاکستان کے حصول کی کہانی صدیوں پر محیط ہے،ڈاکٹر ساجد محمود

  

لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی میں جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب میں راہنما تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،صدر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی عرفان بٹ اورنائب صدر یوتھ امپاورمنٹ،اقرا پارس نے شرکت کی۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حصول کی کہانی صدیوں پر محیط ہے،برصغیر پاک و ہند پر مسلمانوں نے سات سو برس تک حکمرانی کی مگر اپنی غلطیوں کی وجہ سے انگریز ہمارے سر پر مسلط ہو گئے۔1857 کی جنگ آزادی دراصل مسلمانوں  کے لئے علیحدہ وطن اور انگریزوں اور ہندووں سے چھٹکارے کی شروعات تھی۔

 جو کہ 14اگست 1947کو مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن پاکستان کی صورت میں اختتام کو پہنچی۔ہمارے نوجوانوں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ اج جو ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں ہمارے اباو اجداد نے اس کے لئے بھاری قیمت چکائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی کے دشمن ایک بار پھر پوری قوت سے ہم پر حملہ آور ہیں جن کی بیخ کنی کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی قبلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق منہاج یونیورسٹی طلبہ کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے علاوہ ان کی درست سمت میں راہنمائی کا فریضہ بھی انجام دے رہی ہے تاکہ طلبہ عملی زندگی میں قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ نوجوان نسل کی راہنمائی کے لئے یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی ایک بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔پاکستان کا حصول کوئی آسان کام نہیں تھا،اس عظیم مقصد کے لئے ہمارے آباؤاجداد نے بے مثال قربانیاں دیں آج اگر ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں تو یہ اللہ پاک کے فضل وکرم،قائد اعظم کی عظیم جدوجہد اور آزادی کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کی مرہون منت ہے۔عظیم قوم بننے کے لئے ہمیں فرقہ پرستی سے بالاتر ہوکر محبت و آشتی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔تقریب سے صدر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی عرفان بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی نے ہمیشہ یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے ساتھ مل کر طلبہ کی راہنمائی میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے۔تقریب کے اختتام پر عرفان بٹ اور سعدیہ سہیل رانا نے منہاج یونیورسٹی اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے تعاون سے کچھ عرصہ قبل منعقدہ "جشن اقبال" میں بہترین انتظامات کرنے پر منہاج یونیورسٹی کے طلبہ اور سیکرٹری سیکرز کلب منہاج یونیورسٹی عمارہ مقصود کو شیلڈز سے نوازا۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان،فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں صدر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی عرفان بٹ اور راہنما پاکستان تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا اور دیگر نے یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -