الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے،محمد عبدالشکور

   الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے،محمد عبدالشکور

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کا اجلاس الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکورنے کی جبکہ سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ،سیکرٹری جنرل شاہد اقبال،سیکرٹری فنانس مرزا منور حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال،جنرل منیجرز،ریجنل صدور اور نیشنل ڈائریکٹرز سمیت بڑے شہروں کے صدور بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام پروگرامات آفات سے بچاؤ،صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ، مواخات اور سماجی خدمات کے نیشنل ڈائریکٹرز نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے گزشتہ سال (2019-20) کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اجلاس سے خطاب میں محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہب سرگرم ہے۔

 الخدمت ملک بھر میں خدمت خلق کا ایک نمایاں نام بن چکی ہے اورمستحق اور نادار افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -