بلاول دیکھیں کہ پورے سندھ کے کیا حالات ہیں: خرم شیر

بلاول دیکھیں کہ پورے سندھ کے کیا حالات ہیں: خرم شیر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیکھیں کہ پورے سندھ کے کیا حالات ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی سے پی پی کو ووٹ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نالائقی اور نالائق وزیرِ اعلی کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے، پورے سندھ کے حالات خراب ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبائی وزرا صرف شاہراہِ فیصل پر گھومتے رہے، وزیرِ بلدیات بھی روڈ پر گول گول گھومتے رہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، میر پور خاص، حیدر آباد بھی ڈوبے ہوئے ہیں، وزیرِ اعلی اور وزرا کہیں ظاہر نہیں ہوئے، وزیرِ اعلی سندھ ابھی تک یوسف گوٹھ نہیں گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -