حق کیلئے حضرت امام حسینؓ کی طرح ڈٹ جانا چاہیے،ملک نعیم

حق کیلئے حضرت امام حسینؓ کی طرح ڈٹ جانا چاہیے،ملک نعیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ سید الشہدا امام عالی مقام کی کربلا کے میدان میں درد ناک قربانی در حقیقت ہمیں پیغام دیتی ہے کہ اصول اور نظریئے کی خاطر کبھی کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔ جب بھی حق و باطل کا معرکہ ہو تو حسینی انکار کی طرح ڈٹ کر سینہ سپر ہوکر جان و مال کی پرواہ کئے بغیر پرچم اسلام کو سر بلند کیا جائے۔

دین اسلام کی سربلندی عظمت اور رفعت کیلئے ہم سب کو فلسفہ شہادت کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -