کراچی:100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی:100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

  

کرکاچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے سکھن میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروہ کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سکھن میں پولیس نے سو سے زیادہ وارداتیں کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا، گرفتار ملزمان نے 21 اگست کو پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف فائرنگ سمیت ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزمان سکھن، شرافی گوٹھ، شاہ لطیف میں وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزم عبدالغنی ساتھیوں کو معلومات اور اسلحہ فراہم کرتا تھا، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ، گولیاں، 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے، ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -