موئن جودڑو کے بھی مختلف حصوں میں بھی بارش کا پانی جمع

  موئن جودڑو کے بھی مختلف حصوں میں بھی بارش کا پانی جمع

  

لاڑکانہ (این این آئی)لاڑکانہ اورگردونواح میں شدید بارش میں شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ تاریخی آثار قدیمہ موئن جودڑو کے بھی مختلف حصوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا۔موئن جودڑو کے ڈی کے ایریا میں بارش کا پانی جمع ہونے سے آثار قدیمہ کی تاریخی دیواروں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔محکمہ آثار قدیمہ کے مقامی اہلکاروں کی جانب سے بارش کا پانی نکالنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ بوسیدہ دیواروں کی حفاظت کے لئے بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔موئن جودڑو کے اسٹوپا کے ایریا کو محفوظ رکھنے کے لئے پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -