فرقہ واریت کا خاتمہ تمام مسالک کی ذمہ داری ہے،سردار طاہر ڈوگر

فرقہ واریت کا خاتمہ تمام مسالک کی ذمہ داری ہے،سردار طاہر ڈوگر

  

لا ہور (نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے ڈویژن صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ محرم ا لحرام میں قیام امن محبت بھائی چارگی اور فرقہ واریت کا خاتمہ تمام مسالک کی ذمہ داری ہے۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر فسادات کروانے کے درپہ ہیں۔محب وطن اہل سنت کسی غیر ملکی سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ سعودی سفیر کی مخصوص مکاتب فکر کے علماء  اور دینی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں معنی خیز ہیں۔پاک سر زمین پر مسالک کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے کی سازش کی گی تو ذمہ داری سعودی حکومت پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایسی دینی جماعتوں مدارس اور نام نہاد دینی رہنماوں کی مشکوک سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔پاکستان میں دوسرے ممالک کے ذاتی سیاسی مفادات مافدات  جنگ شروع کرنے نہیں دیں گے۔پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی کسی شرم ناک سازشوں کا حصہ نہ بنیں جس سے اسلام اتحاد امت اور پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں اور نظریاتی حدود پامال ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی مذہبی اور سیاسی صورت حال میں تیزی سے پیدا ہوتے تناوں میں کمی لانے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔مابین مسالک کشیدگی کو کم کرنے کیلئے گرفتاریوں کی بجائے پنجاب حکومت اپنی سرپرستی میں علماء  کی کمیٹی تشکیل دے جو ان امور پر معاملہ فہمی کروایں اور پاکستان کو 1980/1990کی دہائیوں کی طرف جانے سے روک سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -