ن لیگ کے درباری ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں،زرقا تیمور

 ن لیگ کے درباری ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں،زرقا تیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہاکہ ن لیگ کے درباری ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے کہ وہ شریف خاندان کی کرپشن کو چھپانے کے لئے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے شریف خاندان اور ان کے درباریوں کو پاکستانی قوم کے سامنے ایسا بے نقاب کیا ہے۔

کہ ان کی آنے والے نسلیں بھی یا د رکھیں گی، شریف خاندان آج اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے دنیا میں اپنا منہ چھپاتا پھررہا ہے، شریف خاندان نے عظمٰی بخاری جیسے تنخواہ دار درباری رکھے ہوئے ہیں جن کا کام صبح وشام صرف جھوٹ بولنا ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -