اے سی ماڈل ٹاؤن کا دورہ جناح ہسپتال،انتظامات کا جائزہ لیا

  اے سی ماڈل ٹاؤن کا دورہ جناح ہسپتال،انتظامات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، دورے کا مقصد گورنر پنجاب اور کمشنر لاہور کی جانب سے جناح ہسپتال میں  مہمان خانہ کا افتتاح کرنے کا حوالے سے انتظامات کو مانیٹر کرنا تھا۔

. ہسپتال انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے انتظامات کو مزید بہتر کرنے اور جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.