نااہل حکمران نوازشریف کے نام پر سیاست کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  نااہل حکمران نوازشریف کے نام پر سیاست کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے سات ارب مانگنے والوں نے پچاس روپے کا ایمنٹی بونڈ لیا۔نوازشریف عدالت کے حکم پر لندن گئے ہیں۔ڈاکٹرز جب نوازشریف مکمل صحت مند قراردینگے وہ فوری واپس آجائیں گے۔نوازشریف کو واپس لانے کے خواب دیکھنے والے اسحاق ڈار کو بھی واپس لانے کے چکر میں ذلیل ہو چکے ہیں۔نکمے،نالائق اور سفارشی  نوازشریف کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔

نوازشریف کی رپورٹس پر وفاق اور پنجاب کے وزراء میں جنگ چل رہی ہے۔انٹر پول نے عمران حکومت کی اسحا ق ڈار کے معاملے پر تاریخی بے عزتی کی۔انٹر پول نے اسحاق ڈار کی حوالگی کو سیاسی انتقام قرار دیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہابنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کے پتلی تماشے قوم دو سالوں سے دیکھ رہی ہے۔عمران نیازی اور حواریوں کی سیاست نوازشریف سے شروع اور نوازشریف پر ختم ہوتی ہے۔پاکستان کو گرے لسٹ  میں پہنچانے والے عمران خان ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایف اے ٹی ایف کا کبھی کسی نے ذکر تک نہیں سنا تھا۔آج پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کی تلوار موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے لٹک رہی ہے۔اینٹی منی لانڈرنگ ترمیم کی آڑ میں نیازی حکومت پولیس اور ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ کے چھاپے اور گرفتاریوں کیا اجازت دینا چاہتی ہے۔حکومت پر رخصتی کے سائے منڈلارہے ہیں جس کا خوف ان کو اب سونے نہیں دے رہا۔شہبازشریف کی ہرپریس کانفرنس پر حکومتی ترجمانوں کو مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -