ڈینگی لاروے کا بروقت خاتمہ یقینی بنا رہے ہیں، دانش افضال

ڈینگی لاروے کا بروقت خاتمہ یقینی بنا رہے ہیں، دانش افضال

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے ایک خبر پر نوٹس لے لیا.کینال روڈ نزد فتح گڑھ پر آئرن فریمز میں کھڑے بارشی پانی کی خبر لگائی گئی تھی.ڈی سی لاہور دانش افضال نے فوری نوٹس لیا اور بارشی پانی کو ختم کروایا. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے دوائی کا استعمال بھی کیا گیا ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا امکان نہ ہو. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا کی بروقت خاتمے کو یقینی بنا رہی ہے۔

 اور انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں پوری طرح سے متحرک ہے. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی سروئلنس کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں. 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -