تھانوں میں فوری لیڈی اہلکار بھرتی کی جائیں،حنا پرویز

  تھانوں میں فوری لیڈی اہلکار بھرتی کی جائیں،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے ہر تھانے میں خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب آبادی کے تناسب سے خواتین اہلکاروں کی تعداد انتہائی کم ہے،خواتین کو اپنے مسائل پولیس اسٹیشن میں مرد اہلکاروں کے سامنے پیش کرنے پڑتے ہیں۔
،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب پولیس میں فوری لیڈی اہلکاروں کی بھرتی کی جائے۔

ہر تھانے میں خواتین اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے،تاکہ خواتین کو انصاف کے حصول کیلئے مدد مل سکے۔