کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تعمیراتی شعبے کو سہولیات دینے کا فیصلہ

کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تعمیراتی شعبے کو سہولیات دینے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو آسانی سے کاروبار کرنے کے مواقع مہیا کرنے کے لئے پالیسیو ں اورقوانین کو سادہ بنایا جائے اور وزیر اعظم کے پیکیج سے استفادہ کرنے کے لئے کنسٹرکشن سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ حکومت پنجاب نے زمین کے رہائشی‘کاروباری اور دیگر استعمال کے لئے لینڈ یوز رولز 2020ء نوٹیفیائی کر دیئے ہیں۔ان رولز کی مزید وضاحت کے لئے ریگولیشنز تیار کر لئے گئے ہیں۔وہ لینڈ یوز رولز 2020ء کے بارے میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود‘ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن طاہر میو‘ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی نصرت‘سلمان محفوظ‘عائشہ مطاہر  ودیگر نے شرکت کی۔

حمانہ سعید‘ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ شکیل انجم منہاس اور شفقت کانگ نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے لینڈ یوز ریگولیشنز 2020ء کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جو ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر مہیاکر دیا گیا ہے۔لینڈ یوز ریگولیشنز کے بارے میں سٹیک ہولڈرز کانفرنس آج(جمعرات 27اگست)کو دن11بجے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں ہوگی۔ تمام سٹیک ہولڈرز‘ماہرین تعلیم د یگر پیشہ ورانہ ماہرین اور عوام الناس کو اس سمینار/کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ سٹیک ہولڈرز کی رائے کو اہمیت دی جائے۔تاکہ شہر میں روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جا سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -