قومی تاجر اتحاد کے اجلاس میں شہداء کربلا کو خراج تحسین

  قومی تاجر اتحاد کے اجلاس میں شہداء کربلا کو خراج تحسین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں میدان کربلا میں اسلام کی سربلندی کیلئے قیمتی اور مقدس جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے خاندان رسول کے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی، راو محمد اکرم خان، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی، خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی، اطہر کاظمی، عاصم ارشاد، اویس بٹ نے بھی شرکت کی۔

 قومی تاجر اتحاد کی قیادت نے عوام سے اپیل کی کہ ان ایام میں پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہمیں بڑی مشکلات سے بچا کر انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے کلیدی کردار کا حامل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -