جیلینا اوسٹا پینکو کا یو ایس اوپن سے دستبرداری کا اعلان 

 جیلینا اوسٹا پینکو کا یو ایس اوپن سے دستبرداری کا اعلان 

  

نیو یارک(نیٹ نیوز) یوایس اوپن گرینڈ سلم سے سابق فرنچ اوپن چیمپئین جیلینا اوسٹا پینکو نے گھریلو مصروفیات کی بناء پر یو ایس اوپن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ گرینڈ سلم سے ٹاپ ویمنز کھلاڑیوں کے دستبردار ہونے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی نمبر چار بلینڈا بینسک کے بعد اب جیلینا اوسٹا پینکو نے بھی یو ایس اوپن گرینڈ سلم سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ایونٹ میں شرکت نہیں کرینگی۔

۔اوسٹا نے نیویارک میں کورونا وائرس کی وجہ سے دستبرداری کا اعلان کیا، ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کی ٹاپ 8 کھلاڑیوں میں سے چھ ایونٹ سے دستبردار ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ 31 اگست سے نیویارک میں شروع ہونے والے یو ایس اوپن سے دفاعی چیمپئین رافیل نڈال اور بیانکا اینڈریسکو بھی یو ایس اوپن سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -