انگلینڈ سے سیریز،کوچز کوئی کردار ادا نہیں کرسکے،عامر سہیل

  انگلینڈ سے سیریز،کوچز کوئی کردار ادا نہیں کرسکے،عامر سہیل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے برطانوی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز ہارنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس سمیت دیگر کوچز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستانی کوچز کی فوج نے محض تماشائی کا کردار ادکیا ا ان کے دورہ انگلینڈ کو سیرسپاٹے سے ہی تعبیر کیا جا سکتا ہے کیونکہ کوچز نے کسی بھی کھلاڑی کی کوئی رہنمائی نہیں کی۔اپنے یو ٹیوب چینل اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق افتتاحی بیٹسمین عامر سہیل نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران کھلاڑیوں کی غیرمستقل مزاج کارکردگی اور کوچز کے پاس گیم پلان نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی۔

 انھوں نے کہا کہ مجھے تیسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی جانب سے بہت کم کوشش دکھائی دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -