کرس ووکس کو سیریز میں شائقین کی غیر موجودگی کا دکھ

 کرس ووکس کو سیریز میں شائقین کی غیر موجودگی کا دکھ

  

 لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرس ووکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کے شور میں کرکٹ کھیلنے کا بہت مزا آتا۔انگلش آلراؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور انہوں نے پاکستان میں بسنے والے کرکٹ کے پرجوش مداحوں سے متعلق بہت سی کہانیاں سنی ہوئی ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ بین الاقوامی ٹیسٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ہے۔

اس حوالے سے کرس ووکس کا مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی حالیہ ٹیسٹ سیریز اعلیٰ معیار کی تھی جہاں بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انگلینڈ میں پاکستانی مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں یقین ہے کہ تمام شائقین کرکٹ نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کا بھرپور لطف اٹھایا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -