پاکستان کی شکست ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جاوید میانداد 

پاکستان کی شکست ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جاوید میانداد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ناقص کھیل کامظاہرہ کیا اور میچز کے دوران کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے قریب پہنچ کرپاکستان ہار گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیم کتنے پریشر میں تھی انہوں نے مزید کہا کہ انگلش ٹیم نے جس طرح سے پہلے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کیا اور اس کے بعد اس کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا سابق کپتان نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم میں اچھے کھلاڑی شامل نہیں ہے بہت اچھی ٹیم ہے مگر بہتر حکمت عملی کی کمی ہے جسے دور کرلیا جاتا تو پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ جیت جاتا مزید کہا کہ اب کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز میں شکست بھول کر ٹی ٹونٹی سیریز پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیسٹ کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی میں زیادہ مضبوط ہے اور امید ہے کہ وہ انگلش ٹیم کو اس سیریز میں ٹف ٹائم دے گی میانداد نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں کوچز بھی کھلاڑیوں کی درست طریقہ سے تربیت کرتے ہوئے نظر نہیں آئے۔
 اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔