پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی)ساؤتھ ایشین تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ برس 26 سے 30 مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں اور چمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
جن میں پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، نیپال، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔