ڈپٹی کمشنر عامر خٹک‘ خواجہ جلال الدین رومی کا شجاع آباد کا دورہ
ملتان (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے گزشتہ روز شجاع آباد کا دورہ کیا اور انہوں نے قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم 150 افراد میں راشن اور کیش تقسیم کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر،شجاع آباد ویلفئیر ایسوسی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
ایشن آف ڈیف کے صدر غلام مصطفیٰ اورسیکرٹری جنرل عبدالعزیز بھی موجود تھے۔تقسیم کردہ راشن میں آٹا،دالیں،چاول،چینی اور دوسری اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی معیشت کو بھی متاثر کیا ہے، کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے ہمارا دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوا،حکومت نے متاثرہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے احساس کیش پروگرام شروع کیا جس کے تحت ضلع ملتان میں 3 لاکھ 16 ہزار 972 متاثرین کو امداد فراہم کی جا چکی ہے،ان متاثرین میں ابتک 3 ارب 86 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں، عامر خٹک نے کہا کہ خصوصی افراد نے بھی لاک ڈاون کے دوران انتہائی کٹھن صورتحال کا مقابلہ کیا،انہوں نے کہاکہ خواجہ جلال الدین رومی نے سماجی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے،دکھی انسایت کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی خدمت نہیں ہے،اس موقع پر خواجہ جلال الدین رومی نے شجاع آباد کے غریب افراد کے لئے25 لاکھ روپے سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ضرورت مند غریب آدمی کو کاروبار کے لئے قرض حسنہ کے طور 50 ہزار روپے دئے جائیں گے،قرض حسنہ دینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی جب کہ دیگر اہل ثروت اور مخیر حضرات بھی فنڈ میں عطیات جمع کراسکیں گے،خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ شجاع آباد میں فلاحی شعبے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد محنت کرکے اپنا پیٹ پالتے ہیں،محنت کرکے روزی کمانا بہت بڑی عظمت ہے،میں فلاحی اور سماجی خدمت کے کاموں میں تعاون پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا شکر گزار ہوں،میری فیملی نے فلاحی خدمت کا جو سفر شروع کیا ہے وہ جاری رہے گا۔
دورہ