پاکستان کے استحکام‘ سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے‘ حنیف جالندھری 

  پاکستان کے استحکام‘ سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے‘ حنیف جالندھری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل پورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے گزشتہ روز علمائے کرام کی وفد نے ملاقات کی، معروف عالم دین قاری محمد حنیف جالندھری، علامہ فاروق خان سعیدی،مولانا خالد محمدد ندیم،مولانا عثمان پسروری،ایوب مغل اور محمد سلیم بلالی وفد میں شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کرائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملتان میں مثالی امن کے قیام میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا اہم کردار ہے اور میں شہر اولیاء میں محبت،رواداری اور برداشت کے کلچر کا معترف ہوں۔قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک بہت بڑا سانحہ تھا،نواسۂ رسول کی قربانی ہمیں سچ کے لئے ڈٹے رہنے کادرس دیتی ہے،پاکستان کے استحکام اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور بیرونی طاقتیں پاکستان میں مسالک کے درمیان نفرتیں پھیلانے میں ناکام رہیں گی،حکومت دیگر مسالک کی دل آزاری کرنے والے بیرونی آلہ کاروں پر کڑی نظر رکھے۔علامہ فاروق سعیدی نے کہا کہ ضلع میں امن برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ہیں،محرم الحرام کے دوران امن کی لئے ہماری ضرورت پڑی تو لبیک کہیں گے،اسلام ہمیں امن،محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے،تمام مسالک کے علماء اور اکابرین ایک دوسرے سے احترام کے رشتے سے منسلک ہیں۔
ملاقات