ملتان چیمبر آف کامرس‘ کارپوریٹ کلاس کی 7نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب 

  ملتان چیمبر آف کامرس‘ کارپوریٹ کلاس کی 7نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21ء کے سلسلے میں مجلس عاملہ کی 12نشستوں کے لئے 24 اگست تک کارپوریٹ کلاس کی سات نشستوں کے لئے سات ہی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ایسوسی ایٹ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کلاس کی پانچ نشستوں کے لئے بھی پانچ امیدواروں نے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس پرتمام امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب قراردیدیاگیا۔الیکشن شیڈول کے مطابق حتمی نتائج کااعلان 30ستمبرکوایوان کی جنرل باڈی کے اجلاس میں کیاجائے گا۔کارپوریٹ کلاس کی سات نشستوں پربلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں ڈاکٹرشفیق،فیصل حسن خان،خواجہ صلاح الدین،محمد سہیل طفیل،خواجہ محمد محسن مسعود،صائم ذوالفقاراورالہی بخش جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں پانچ نشستوں پرافتخار علی شاہ،شیخ فیصل سعید،نویداقبال،خواجہ ذوالفقار علی صدیقی اورمحمد زوارخان شامل ہیں۔

کامیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -