محنتی افسروں‘ ملازمین کو بھرپور سپورٹ کرینگے‘ انجینئر محسن رضا 

  محنتی افسروں‘ ملازمین کو بھرپور سپورٹ کرینگے‘ انجینئر محسن رضا 

  

 ملتان + ڈیرہ (نیوز رپورٹر‘سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان نے لائن لاسز میں کمی نہ لانے پر فورٹ منرو سب آفس کے انچارج /لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ فیصل بھٹی کو معطل کردیاہے اور ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنیکا حکم دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کام کرنے والے افسران و ملازمین کو بھرپورسپورٹ کریں گے۔ محنت اور لگن سے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اچھے رزلٹس نہ ملیں۔محکمہ سے سفارشی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ محنت، لگن اور دیانتداری ہی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

میرٹ کے پیمانے ہیں جس پر افسران و ملازمین کی کارکردگی کو پرکھاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی جی خان اور خانیوال سرکلوں کے افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کریں اور انہیں سہولیات فراہم کریں۔ لائن سٹاف ہمارا اثاثہ ہیں۔دوران کام اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ایک دوسرے کو حفاظتی آلات اور تدابیر اختیارکرنے کی تلقین اور یاددہانی کروائیں۔ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور خاندان کے ہر فرد کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھیں تاکہ حادثات کو ختم کیاجاسکے۔ ڈی جی خان اور خانیوال کے تمام ایکسین اور ایس ڈی اوزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارفین کی خدمت کو اپناشعاربنائیں۔ بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں ان کے خلاف مہم کو جاری رکھیں اور دن رات میں کاروائیاں کی جائیں۔ بجلی چور افراد کے خلاف مقدمات درج کروائیں۔ محکمہ میں سفارش صرف اور صرف کارکردگی ہے جس کی کارکردگی اچھی ہوگی اسے سفارش کی کوئی ضرورت نہیں۔ بجلی چور کے لئے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں انتظامیہ آپکی بھرپور سپورٹ کرے گی۔سرکاری اور پرائیویٹ ڈیفالٹرز سے واجبات/بقایاجات وصول کئے جائیں۔ انتظامیہ میٹرز اور کھمبے آپ کو فراہم کریگی نئے کنکشنوں کی تنصیب فوری طورپر عمل میں لائی جائے۔ پرانے میٹروں کی جگہ نئے ڈیجیٹل میٹر لگائیں۔ میٹروں کو محفوظ بنایاجائے اور درست ریڈنگ کی تصاویر کی بلوں پر موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میپکوہیڈ کوارٹر نے انڈسٹریل اور کمرشل کنکشنوں کے لئے مطلوبہ سامان جاری کردیاہے جن صارفین نے 30جون 2020ء سے پہلے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروائے ہیں ان کے کنکشنز فوری طورپر نصب کئے جائیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل عمران محمود اورسپریٹنڈنگ انجینئر میپکو خانیوال سرکل ظفر علی عباسی نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے سرکل کمپلیکس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن طارق محمود بٹر، جنرل منیجر کسٹمرسروسز احسن محی الدین گیلانی، جنرل منیجر ٹیکنیکل سید خالد علی چشتی، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نصر حیات میکن،چیف انجینئر ٹی اینڈجی عبدالرحیم سومرو، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن رانا محمد ایوب، ڈائریکٹر کمرشل اسد حماد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، ڈی جی خان اورخانیوال سرکلوں کے تمام ایکسین، ریونیوآفیسرز اور ایس ڈی اوز بھی موجودتھے۔

انجینئر محسن رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -