استحکام پاکستان‘ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پیپلز پارٹی کا اہم کردار‘ لطیف خان کھوسہ
مظفرگڑھ (نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ھے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
کیلئے کام کیا۔ بیماری اور کورونا وبا کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہوتے ہیں اور کبھی گھبرائے نہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک صفدر پہوڑ ایڈوکیٹ مظفرگڑھ صوبائی نائب صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سردار خرم لطیف خان کھوسہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت چاہے وہ صدر آصف علی زرداری ہوں یا سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پاکستان کے استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کیلیے اداروں کو مضبوط کیا۔پاکستان کی دوسری سیاسی پارٹیوں کی قیادت کی طرح عدالتوں میں پیش ہوتے سے نہیں گھبراتے ملک سے باہر جانے کو کبھی ترجیح نہیں دی۔ اس کے باوجود کچھ طاقتیں جو عوام کی مقبول جماعت پیپلز پارٹی کو اقتدار میں نہ آنے دینے کیلیے ہمیشہ متحرک رہتی ہیں وہ اس جماعت کی قیادت کو بے جا تکالیف دینے کیلئے ہمیشہ حربے تلاش کرتے رہتے ہیں۔