پی ٹی آئی رہنماکی گورنر چودھری محمد سرور  سے ملاقات‘ اہم امور پر بات چیت

پی ٹی آئی رہنماکی گورنر چودھری محمد سرور  سے ملاقات‘ اہم امور پر بات چیت

  

 اوچ شریف (نامہ نگار)گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے 25 جولائی 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کے منشور کو دیکھتے ہوئے ووٹ دیا،عمران (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار پاکستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، وہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان تحریک انصاف اوچ شریف شہر کے جنرل سیکرٹری محمد مکی معاویہ سے ملاقات کر رہے تھے،گورنر محمد سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جنوبی پنجاب کے عوام سے ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کے کام نہ کرنے والے افسران کا محاسبہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگلے 3 سالوں میں پنجاب حکومت مزید تندہی اور جانفشانی سے پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کے وعدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گی اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

امور / ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -