عاشورہ محرم: لیہ میں کنٹرول روم قائم‘ مانیٹرنگ تیز

  عاشورہ محرم: لیہ میں کنٹرول روم قائم‘ مانیٹرنگ تیز

  

 لیہ(نمائندہ پاکستان)عاشورہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جسکا لینڈلائن نمبر 0606-920016ہے۔(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کنٹرول روم ڈی سی آفس میں قائم کیاگیا ہے جہاں شہرکے مختلف اہم مقامات کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین سیہڑ نے کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔کنٹرول روم انچارج نے اس موقع پر بریفنگ دی۔

قائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -