رفاقت علی گیلانی‘ سردار شہاب الدین کا  مرکزی امام بارگاہ کا دورہ‘ انتظامات کا جائزہ

  رفاقت علی گیلانی‘ سردار شہاب الدین کا  مرکزی امام بارگاہ کا دورہ‘ ...

  

 لیہ(نمائندہ پاکستان)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑکا مرکزی امام بارگاہ کا (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

دورہ کیا۔ کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال اور آرپی او عمران احمربھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اور ڈی پی اومحمدحسن اقبال نے میونسپل سروسز انتظامات اور سیکورٹی سے متعلق اُٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔معاون خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی طرف سے محرم الحرام کے مقدس ایام کو پرامن رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں جلوس و مجالس کے منتظمین شرکاء کو کورونا ایس اوپیز کا پابندبنائیں تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں تمام انتظامات اور معاملات کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں اور کسی بھی مسئلہ کے پیش نظر ان سے براہ راست رابطہ کیاجاسکتا ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑنے کہا کہ صوبہ بھر کی طرح لیہ میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جس کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس روٹس کی ضروری تعمیرو مرمت پر تیزی سے کام جاری ہے۔قبل ازیں کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال اور آرپی او عمران احمرنے تحصیل کروڑ کا بھی دورہ کیا۔ایم پی اے احمدعلی اولکھ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔کمشنر ڈی جی خان نے امام بارگاہ تھلہ قریشیا ں اور دیگر مقامات پرصفائی ستھرائی،تعمیرو مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔کمشنر ڈی جی خان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ امام بارگاہوں میں ڈس انفیکشن سپرے کو یقینی بنایاجائے۔بعدازاں کمشنر اور آر پی او نے تھانہ کروڑ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا اور پریس کانفرنس بھی کی۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -