شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال: برطرف  ملازمین سے مختلف تنظیموں کا اظہار یکجہتی  ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کا فیصلہ 

  شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال: برطرف  ملازمین سے مختلف تنظیموں کا اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)شیخ زید میڈکل کالج و ہسپتال سے846 ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف  عوامی پارلیمنٹ کے زیراہتمام چیئرمین موبائل امن کمیٹی  و جے یو (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
آئی پنجاب کے سرپرست علامہ عبدالرؤف ربانی کی سربراہی میں سیاسی،مذہبی،سماجی،کسان تنظیموں،ٹریڈ یونین، وکلا، ایپکا کے نمائندگان پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس کا جامعہ حسنیہ ربانیہ مکی مسجد میں انعقاد کیا گیا جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی جائے گی اور یہ مسلہ پنجاب اور قومی اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا اور اگر برطرف ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اپنا دباو بڑھایا جاے گا جس کے لیے علامہ عبدالروف ربانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گی ہے جو ڈپٹی کمشنر اور شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج کی انتظامیہ سے مزاکرات کرئے گی اس موقع پر ایک مشترکہ قرارد داد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلی پنجاب برطرف ملازمین کو ایگزیکٹیو آڈر کے ذریعے بحال کریں ورنہ مشترکہ طور پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنا اگلا قدم اٹھائیں گی آل پارٹیز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین عوامی پارلیمنٹ علامہ عبدالروف ربانی، سابق چیرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر، تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ، جماعت اسلامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر انوار الحق، جے یو پی کے ڈویزنل صدر چوہدری ریاض احمد نوری، مولانا قاضی جواد الرحمن، سابق وائس چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی، تحریک انصاف تحصیل رحیم یارخان کے صدر سردار حسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ، کسان اتحاد کے رہنما جام  ایم ڈی گانگا، صدر ینگ ڈاکٹر ایسویسی ایشن ڈاکٹر زنیر اعظم، فارماسسٹ ڈاکٹر ذیشان بشیر، لیبر ایکشن کمیٹی کے چیرمین نعیم مہاندرہ ایڈووکیٹ، سید حسنین شاہ، حیدر چیغتائی و دیگر نے کہا کہ ہسپتال و میڈیکل کالج کے ملازمین کی برطرفی ان کا معاشی قتل ہے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر برطرف ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں جبکہ حکومت انھیں صرف لولی پاپ دے رہی ہے یہ بورڈ آف گورنر کی نااہلی ہے جس کے خلاف عدالت کی طرف بھی رجوع کیا جائے گا ہسپتال کی انتظامیہ نے فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر دس سے پندرہ سال سے کام کرنے والے ملازمین کو برطرف کر کے شب خون مارا گیا ہے آخر میں جے یو پی پنجاب کے صدر مولانا نور احمد سیال نے ملازمین کی بحالی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
ملاقات