ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے پل پھٹے والے محمد اعظم سے تین مسلح(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
ڈاکو نقدی30ہزار چھین لیئے، مزاحمت پر ساتھی صفدر کو فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے قاسم باغ شاہ زیب سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر موبائل و نقدی مالیت61ہزارلیگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے اڈا ثمن پل محمد اکبر سے تین افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی 15ہزار لیگئے، ریسرچ فارم علی عباس سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و موبائل مالیت70ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے واپڈا ٹاون ڈاکٹر محمد عمیر کیگھر سے سامان مالیت1لاکھ95ہزار، تھانہ الپہ کے علاقے چاہ عثیم والہ محمد شوکت کے باغ سے آم مالیت60ہزار، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شاہین مارکیٹ محمد شیراز کی موٹرسائیکل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چک ڈبلیوں بی محمد صفدر کی جیب سے نقدی 1لاکھ70ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد شہزاد کے گھر سے نقدی و سونا مالیت2لاکھ45ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے ظفر اقبال کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت4لاکھ80ہزار، اللہ وسایا کے باغ سے آم مالیت60ہزار، تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ ملک شفقت عباس کی جیب سے موبائل مالیت40ہزار، نواں شہر سے احمد رضا کی موٹرسائیکل، تھانہ چہلیک کے علاقے رحمہ سنٹر حافظ سفیان کا موبائل مالیت35ہزارجبکہ تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ محمد مدثر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
نقصان