7 محرم الحرام: 73 ماتمی جلوس‘ 14 حساس قرار‘ سکیورٹی ہائی الرٹ 

  7 محرم الحرام: 73 ماتمی جلوس‘ 14 حساس قرار‘ سکیورٹی ہائی الرٹ 

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)نواسۂ رسولؐ، مظلوم کربلاء حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلاء کی یاد میں ماتمی جلوسوں کی برآمدگی اور مجالس عزاء کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ضلع بھر میں 7 محرم الحرام کو شہزادہ علی قاسمؓ کی یاد میں مہندی اور علم و ذوالجناح کے کل 73 ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ 23 لائسنسی اور 50 روائتی جلوس(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 شامل ہوں گے۔ ملتان شہر اور گرد ونواح میں 48، مخدوم رشید میں 2، قادر پور راوا ں میں 5، بستی ملوک میں 1، شجاع آباد میں 10 اور جلال پور میں 7 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ ملتان شہر کے مختلف علاقوں محلہ مغل پورہ، آستانہ لال کرتی، تھلہ امام والا، بی بی پاک دامنؒ، تھلہ سادات، آستانہ جال موسیٰ اور دیگر مقامات سے بھی چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ دریں اثناء گزشتہ روز 6 محرم الحرام کو شہزادہ علی اصغرؓ کی یاد میں پنگھوڑے کو کل 54 ماتمی جلوس برآمد کئے گئے اور 169 مجالس عزاء برپا کی گئیں۔ آستانہ لال شاہ کچہری روڈ، شاہ رسال، امام بارگاہ شیر شاہ، دربار بی بی پاک دامنہؒ، ڈبل پھاٹک، آستانہ جال موسیٰ، دربار شاہ اسلام اور دیگر مقامات سے بھی ماتمی جلوس برآمد کئے گئے۔ بیرون دہلی گیٹ کے علاقہ ولے چوک سے ملک نذیر حسین کی رہائش گاہ سے حضرت عباس علمدار کی یاد میں علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی۔ جلوس کے متولی قاسم رضا،کاظم رضا،حسنین عباس نے نیاز تقسیم کی۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا رات کو مرکزی امام بارگاہ کوڑے شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ سید مطلوب بخاری نے اختتامی دعا کرائی۔ تحفظ عزاداری امام حسین ؑکونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پروازاور ملک خاور حسنین بھٹہ نے کہا ہے کہ صیہونی قوتوں کی فرقہ وارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر حسینیت ؑ کے پرچم تلے متحد ہیں جو ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ حیدری کمیٹی بر النگ دولت گیٹ کے متولی و لائسنسدار الحاج شفقت حسنین بھٹہ کے زیراہتمام علم عباس ؑ کے ماتمی جلوس کی روانگی سے قبل عزاداروں سے خطاب میں کیا جس میں مخدوم سید صدر الدین گیلانی، عون عباس،ملک سہیل حسنین بھٹہ، فیاض خان ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی سید طالب حسین پروا ز نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا نے دین اسلام کی بقائکی خاطر جو قربانیاں کربلامیں دیں انہیں تاقیامت یاد رکھا جائے گا مظلوم طبقات کی آزادی کے لئے امت مسلمہ کو اسوہ شبیر ی ؑ پر عمل کرنا چاہیئے حکومت و انتظامیہ کی جانب سے مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کی برآمد گی اور جلوس روٹس پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

الرٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -