ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ گرمی کم‘ شہری خوش 

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ گرمی کم‘ شہری خوش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان + ڈیرہ + راجن پور + چوک سرور شہید (نیوز رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار) ملتان میں گھنگھور گھٹاؤں کے ساتھ بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار ہوگیا،اس ضمن میں گزشتہ روز ملتان میں بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ ملتان کے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔بارش کے نتیجہ میں شہر یو ں نے سکھ کا سانس لیا ملتان میں سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9کے کمانڈ ایریا میں 9.5ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تاہم دیگر علاقوں میں بارش کی شدت 2سے 5ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی  جبکہ بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔محکمہ موسمیات نے آج بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیرہ غازیخان میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،گرمی اور حبس کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، اکثر علاقوں میں مختلف فیڈرز کی بجلی بند، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا،تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں صبح ہی سے آسمان پر بادل چھا گئے اور سارا دن مطلع ابر آلود رہا شام کو اچانک آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور کچھ دیر بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا بارش سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں جبکہ بجلی کا نظا م بھی درہم برہم ہو نے سے اکثر علاقوں میں مختلف فیڈرز کی بجلی بند ہو گئی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑاگھنٹوں بجلی بند ہو نے سے پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا موسم خوشگوار ہو نے سے شہری اور بچے سڑکوں پر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہو تے رہے اسی طرح پکوڑوں اور سموسوں کی دکان پر بھی عوام کا رش دیکھنے میں آیا بارش ختم ہونے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ متحرک ہو گیا اور سڑکوں سے پانی کی صفائی کا کام شروع کر دیا۔ راجن پور میں گذشتہ سے پیوستہ روز سے ہی تیز وہلکی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے بارش کے باعث ضلع راجن پور کے تمام شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے ضلع راجن پور میں آئندہ منگل تک وقفہ وقفہ سے بارش کی نویدسنائی ہے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر بھی بارش ہوئی ہے مگرتاحال کاہاسلطان سمیت کسی سیلا بی نالے میں پا نی داخل نہیں ہوا ہے حالیہ بارش کے باعث محرم الحرام میں عزاداروں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ چوک سرورشہید میں گرج چمک کے ساتھ تیز رفتار بارش ہوئی, جو کہ وقفہ وقفہ سے جاری رہی سڑکوں, گلیوں میں پانی جمع ہوگیا سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں, میونسپل کمیٹی کے عملہ کی غفلت اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شدید گرمی کا زور ٹو ٹ گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان نے جنوبی پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر آپریشنل افسران وسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ملتان سمیت میپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ لائن سٹاف بارش کے دوران لائنوں اور کھمبوں پر ہرگز کام نہ کرے۔ بارش رکنے کے بعد سیفٹی آلات کے مکمل استعمال اور پرمٹ حاصل کرکے بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ کیاجائے۔تین شفٹوں میں سب ڈویڑنل اور ڈویڑنل شکایات مراکز میں خدمات سرانجام دی جائیں اور صارفین کے ساتھ اخلاق سے پیش آیاجائے۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دوررہیں۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طورپر متعلقہ میپکو آفس سے رجوع کریں۔
بارش