محکمہ تعلیم ملتان: سکول سربراہوں کو پلان تیار کرنے کا حکم 

  محکمہ تعلیم ملتان: سکول سربراہوں کو پلان تیار کرنے کا حکم 

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)محکمہ تعلیم ملتان نے سکول کھولنے سے قبل ایس او پیز  پر عملدرآمد کی ہدایت کردی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ابتدائی طورپر  سب سکولوں کے سربراہوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہاسکول 15 ستمبر 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

سکولز کی طرف سے  وقتا فوقتا جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں اسکول سے متعلق مائیکرو پلان تیار کریں جس میں۔ سکول کھولنے سے پہلے سینیٹائزیشن اور کلین لائنز کا منصوبہ اندراج کے مطابق ہینڈ واش پوائنٹس کی ترتیب دینا،  طلباء کے بیٹھنے کے منصوبے میں 3 فٹ دوری کی منصوبہ بندی کریں داخلے اور خارجی وقت میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ڈیوٹی اسائنمنٹس دیں، اساتذہ اور طلبہ کی صحت کی رپورٹ کی تیار کرنا، مشتبہ عملے اور طلباء کے داخلے کو روکنا،  ایس او پیز کے مطابق ٹائم ٹیبل کی تیاری کرنا شامل ہوں، تمام سکولوں کے سربراہو تین دن کے اندر یہ رپورٹ جمع کرائیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -