موبائل فون پر دوستی‘ گھر بلا کر نوجوان  پر تشدد‘ خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

      موبائل فون پر دوستی‘ گھر بلا کر نوجوان  پر تشدد‘ خاتون سمیت 3 افراد ...

  

 بوریوالا (تحصیل رپورٹر)  پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے موبائل فون پر دوستی کرکے ملنے کے بہانے گھر بلا کر نوجوان پر تشدد(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 کیا گیا، برہنہ ویڈیو بنا کر لوٹنے والے گینگ کے خاتون سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار  کر لیا۔تفصیل  کے مطابق 295۔ای بی کے رہائشی عمیر  ممتاز نے تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کو درخواست میں بتایا کہ وہ ٹیلی نار کمپنی میں بطور ایزی  پیسہ اور لوڈ  کرنے کا  کام کرتا  ہوں۔گذشتہ روز اقصٰی بی بی نے اسے فون  کیا کہ مجھے گھر میں ملومیں اقصٰی بی بی کے بتائے  ہوئے ایڈریس پر پہنچ گیا تو وہاں ملزمان عابد مغل سکنہ  مرضی  پورہ  مسلح  پسٹل، اسد  سکنہ مرضی  پورہ  مسلح راڈ، اقصاء  بی بی۔ ارسلان، عابد عرف  کالا  مسیح، اکرام  جٹ سکنہ437۔ ای  بی  مسلح  سوٹا،  عثمان عرف مونا سکنہ  مرضی  پورہ  نے اسے  قابو کر لیااور کپڑے اتار  دیے۔ عابد نے جیب سے موبائل فون سام سنگ مالیتی36500روپے جس میں بیلنس مبلغ  بیس ہزار  روپے  تھا، دوسرا موبائل نوکیا مالیتی4500روپے، اور رقم 50 ہزار  روپے اسلحہ کے زور  پر چھین لی۔دوسرے  ملزمان تشدد کرتے  رہے۔  جبکہ ملزمان  اکرام  جٹ  اور ارسلان  برہنہ وڈیو  بناتے  رہے۔ملزمان نے دو گھنٹے تک  حبس بے جا میں  رکھ کر چھوڑ دیا۔ملزم عابد بعد میں میرے  نمبر پر  فون کر کے مزید پیسوں  کی ڈیمانڈ کرکے بلیک میل  کرنے لگا۔ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے  درخواست کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ  درج کر کے ملزمان خاتون اقصٰی، راشد اور عابد کو  گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری  کے لئے چھاپے  مارے جا رہے ہیں۔ 

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -