ڈکیت گینگ کا سرغنہ مقابلے میں ہلاک  ڈی پی او مظفر گڑھ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین

  ڈکیت گینگ کا سرغنہ مقابلے میں ہلاک  ڈی پی او مظفر گڑھ کا پولیس ٹیم کو خراج ...

  

خان گڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ میں ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر ڈی پی او کیطرف سے پولیس ٹیم (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ تفصیل  کے مطابق معاشرے میں موجود انسانیت کے دشمنوں کی اطلاع جب پولیس مظفرگڑھ کو ملی تو پولیس کے بہادر جوانوں نے سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور جرائم کی دنیا کا بڑا نام جہنم واصل ہوا تو پولیس نے اپنے فرض اور کیئے گئے وعدے کی بہترین طریقے سے تکمیل کرتے ہوئے سرخروئی حاصل کی، اس کام پر پوری قوم نے پولیس کو دعائیں دی، اسی موقع پر ڈی پی او ندیم عباس نے بھی اس آپریشن میں شامل ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کو خراج تحسین پیش کیا اور نقد انعامات بھی تقسیم کیئے، ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ آپ پوری وقوم کا فخر ہیں اور آپکی بہادری پر پوری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور مظفرگڑھ پولیس اس معاملے ہمیشہ سرخرو ہوئی ہے درجنوں پولیس اہلکاروں نے قوم کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کر کے اپنی بہادری کا عملی مظاہرہ کیا ہوا ہے اور مظفر گڑھ کے سینکڑوں غازی پوری قوم کا فخر ہیں جنہوں نے ہمیشہ دیدہ دلیری سے جرائم کی دنیا کے بادشاہوں سے مقابلہ کیا اور ان کو جہنم واصل کر کے امن و امان اور خوشحالی کا بول بالا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا ہر اہلکار اسی جذبے کے تحت ڈیوٹی پر موجود ہے اور سرخروئی ہی ہمیشہ مقدر ہو گی۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -