سید عطاء اللہ ثالث بخاری کی  ضلع بندی پر کارکنوں کا احتجاج

   سید عطاء اللہ ثالث بخاری کی  ضلع بندی پر کارکنوں کا احتجاج

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)مجلس احراراسلام ضلع رحیم یار خان کے ضلعی صدر محمد اشرف کمبوہ،ضلعی جنرل سیکرٹری (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

محمد عبداللہ حجازی نائب ضلعی صدر مولانا فقیراللہ رحمانی تحصیل رحیم یار خان کے امیر حافظ صدیق چوہان،جنرل سیکرٹری قاری شاہد بلوچ تحصیل  صادق آباد کے امیر حافظ علی احمد جنرل سیکرٹری  چوہدری ارشد تحصیل خان پور کے امیر سید ناصر ہاشمی جنرل سیکرٹری حافظ عمر فاروق، نائب جنرل سیکرٹری محمد بلال احمد درخواستی اورضلع بھر کے کارکنان نے ڈی سی رحیم یار خان کی طرف سے مرکزی نائب ناظم مجلس احرار اسلام پاکستان سید عطاء اللہ ثالث بخاری کی ضلع بندی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پابندی کے نوٹیفکیشن کو فی الفور معطل کیا جائے اور ان افسران سے پوچھا جائے کہ اتحاد امت و قیام امن کے داعیان پر محرم الحرام میں پابندی  نہ صرف عجیب بلکہ معنی خیز ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے محب وطن اور امن پسند رہنماؤں کے خلاف غلط رپورٹنگ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ورنہ ہم انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔مجلس احرار اسلام کے ضلعی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طرف افسران بالا کا امن پسندوں کے ساتھ یہ سلوک ہے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -