ناجائز جرمانے‘ نوٹس‘ راجن پور میں  تاجروں کا فوڈ اتھارٹی ٹیموں کیخلاف مظاہرہ

ناجائز جرمانے‘ نوٹس‘ راجن پور میں  تاجروں کا فوڈ اتھارٹی ٹیموں کیخلاف ...

  

راجن پور (تحصیل رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کے مظالم کے خلاف تاجر (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

برادری سراپا احتجاج بن گئی راجن پور میں میں ضلعی انجمن تاجران نے چھوٹے تاجروں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ناجائز جرمانے اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کیااحتجاج کی قیادت ضلعی صدر سردار علاء الدین خان مزاری نے کی انہوں نے کہا لاک ڈاؤن  کی وجہ سے پہلے ہی تاجر کا سخت پریشان تھا اب چھوٹے  تاجروں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی مختلف حیلے بہانوں سے پریشان کر رہی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے چھوٹے تاجروں پر جرمانہ کر رہی ہے جو کہ سراسر غلط ہے انہوں نے کہا اگر تاجروں کو پریشان کیا گیا تو اگلا اقدام ہڑتال ہوگا ضلعی صدر نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -