رحیم یار خان: 3 افراد کا پولیس پارٹی پر حملہ‘ تشدد‘ ملزم گرفتار‘ تفتیش شروع
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پابندی کے باوجود گاڑی میں ڈیک لگا(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
کر مستی کرنے والے تین ملزمان نے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا‘ وردیاں پھاڑ ڈالیں‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ چاچڑاں شریف کے نزدیک پابندی کے باوجود ملزمان محمد جمیل وغیرہ گاڑی میں ڈیک چلاکر مستی کرنے میں مصروف ہیں‘ جس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام دین نے روک کر کارروائی کرنے کی کوشش کی توگاڑی میں موجود تینوں ملزمان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت پولیس اہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور وردیاں پھاڑ ڈالیں‘ جس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مزیدپولیس نفری طلب کرکے تینوں کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کرنے کے بعدکارروائی شروع کردی ہے۔
حملہ