رحیم یار خان: آوارہ کتوں کا حملہ 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے شہریوں پر حملے جاری (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
ہیں۔ 4بچوں سمیت مزید8افراد کو کاٹ کرزخمی کردیا‘ متاثرہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خان بیلہ کا رہائشی11 سالہ محبوب احمد‘ جمالدین والی کا رہائشی15سالہ محمد عرفان‘ چک138/p کا رہائشی 20سالہ ذاکر حسین‘ چک183/pکارہائشی65سالہ لعل بخش‘ میانوالی قریشیاں کی رہائشی6سالہ اقراء نور‘ شاہ نواز کالونی کی رہائشی11سالہ زینب‘ خان بیلہ کارہائشی11سالہ محمد آفتاب اور گلشن ناصر کارہائشی55سالہ فرحت عباس کو آوارہ کتوں نے حملے کرکے کاٹ کرزخمی کردیا‘چیخ وپکار سن کر ارد گرد موجود افراد نے موقع پر پہنچ کر بمشکل جان بچاکر طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
زخمی