فیصل ٹاؤن،ساس کو قتل کرنے کے الزام میں داماد گرفتار 

فیصل ٹاؤن،ساس کو قتل کرنے کے الزام میں داماد گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور سی آئی اے پولیس صدر ڈویژن نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن کے علاقے میں اپنی ساس کو قتل کرنے کے الزام میں  داماد کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اورآلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا   تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے مقتولہ شمع پروین کے داماد عبداللہ کو گرفتار کر لیا ملزم عبداللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی ساس شمع پروین نے اس کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری اور نقب زنی کے مقدمات درج کروا ئے ہوئے تھے جس کا مجھے رنج تھا لہٰذا میں نے اسی رنجش کی بنا پر اپنی ساس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور موقع پا کر چلتی ہوئی گاڑی میں بیٹھی اپنی ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم عبداللہ پیشہ ور عادی مجرم ہے جس کے خلاف لاہور سمیت سیالکوٹ میں ڈکیتی اور چوری کے درجنوں مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ملزم عبداللہ سے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیاہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -