ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: ڈاکو ؤں نے 5گھروں، دکان کا صفایا کردیا، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: ڈاکو ؤں نے 5گھروں، دکان کا صفایا کردیا، ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شعیب کے گھر سے 4لاکھ 70 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فواد کے گھر سے 4لاکھ 25 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار کے گھر گھس کر3لاکھ 90ہز ار کی نقدی لوٹ لیے کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عثمان کے گھر سے 2لاکھ30 ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے سلمان کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے دکان میں گھس کر عمر سے75ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سرور سے 22ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ساندہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے وحید سے25 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور غازی آباد سے گاڑیاں اور گوالمنڈی،لٹن روڈ اور جوہر ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -