پیراگون سٹی سکینڈل کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی 

پیراگون سٹی سکینڈل کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون سٹی سکینڈل کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی عدالت نے ملزمان خواجہ برادران کو آئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے  عدالت نے 2 مزید گواہوں کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایک بار پھر دوران سماعت وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا گیا کمرہ عدالت میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے بذریعہ سکائپ رابطہ کیا گیا،فاضل جج نے کہا کہ مائیک گواہ کو دیں اپنا نام، ولدیت اور عمر لکھوائیں تاکہ آپ کی شہادت قلمبند کی جاسکے گواہ قیصر امین بٹ کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا  فاضل جج نے کہا کہ میں نے قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے گزشتہ روز عدالت میں پٹواری نذیر احمد کا بیان قلمبند کیا گیا،گواہ نذیر احمد کا کہناہے کہ میں 8 سے 10 بار پیراگون کی زمین کا ریکارڈ لے کر نیب آفس گیا،تفتیشی افسر کے ٹیلی فون کال پر نیب آفس حاضر ہوتا رہا ہوں،مجھے تفتیشی افسر کی جانب سے تحریری سمن جاری نہیں ہوتا رہا،میری تعیناتی سے قبل پٹواری ظفر تھا جو نیب آفس میں پیش نہیں ہو نیب کے پراسیکیوٹر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک گواہ غفور احمد کی بھتیجی کا انتقال ہوگیا جس وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوا، عدالت نے 2 مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -