پنجاب ایمرجنسی سروس نے 751ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

  پنجاب ایمرجنسی سروس نے 751ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 751روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا  485افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 336 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 332ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 33 مسافر 375 اور 125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  عدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ177ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 190متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 68 حادثات میں  75متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 52 حادثات میں 55 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -