ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں‘چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن 

  ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں‘چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ڈولفن و مجاہد سکواڈ راشد ہدایت نے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی  7 راستوں پر چوبیس گھنٹے ای سوفٹ وئیر کی سہولت، چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ ای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی جاری ہیں۔ نیوراوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو پر ای پولیس پوسٹ قائم کر دی گئی ہے اور گجومتہ ناکہ اور محمود بوٹی ناکے پر ای پولیس سوفٹ وئیر سے مشکوک افراد اور وہیکلز کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ راشد ہدایت نے بتایا کہ ماہ اگست کے دوران 83 ہزار777 موٹرسائیکلوں اور27 ہزار777 گاڑیوں کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا۔ ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے ناکے پر 02 لاکھ 48 ہزار 138 اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ کارروائی کے دوران چیکنگ 06 پسٹل،375 کارتوس، 02 رائفل اور66 زندہ گولیاں برآمد کیں گئیں اورای پوسٹ سوفٹ وئیر کی مدد سے اے کیٹیگری کے 27 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا اورای پوسٹ سے 31 عدالتی مفروروں جبکہ 24 ٹارگٹڈ آ فینڈر کو پکڑا گیا۔ سی س پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -