خاتون کے قتل سے پہلے اور بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

خاتون کے قتل سے پہلے اور بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)گلشن اقبال میں 47 سالہ خاتون کے قتل سے پہلے اور بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق 47 سالہ بسم اللہ بی بی کو بیٹی فجر نے گھر چھوڑ کر دوست کے ساتھ جانے سے منع کرنے پر قتل کیا گیا,پہلی سی سی ٹی وی میں ملزم علی عابد اور دوستوں کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے  دوسری فوٹیج میں ملزم علی عابد اور مقتولہ کی بیٹی 21 سالہ فجر کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے.ملزمان 4 بجے کے قریب رضا بلاک میں مقتولہ کے گھر آئے 2ملزم گھر میں چلے گئے جبکہ ایک گھر کے باہر پہرہ دیتا رہا  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک گھنٹے سے زائد گھر میں موجود رہے ملزم علی عابد اور مقتولہ کی بیٹی فجر کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے, ملزم قتل کے بعد گھبراہٹ میں موٹرسائیکل سے بھی گر پڑا. پولیس ذرائع مطابق خاتون کے قتل میں بیٹی اور اس کا دوست سمیت ساتھی ملوث ہیں. پولیس نے فجر اور علی عابد کو حراست میں لے رکھا ہے،فجر اور عابد موٹرسائیکل پر جاتے نظر آئے جس سے ان پر شک ہوا. پولیس کو قتل کی واردات کا علم 7 گھنٹے بعد ہوا. قتل کی واردات 3 روز قبل رضا بلاک میں ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -