کورونا وباء، سیکیورٹی فورس کو حفاظتی سامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے: آئی جی 

  کورونا وباء، سیکیورٹی فورس کو حفاظتی سامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ محرم سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکاروں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی سامان کی بروقت فراہمی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ ماتمی جلوسوں،مجالس اور دیگر محرم اجتماعات میں شریک عزاداروں کے تحفظ کے فرائض پولیس فورس خلوص نیت اور جذبہ ایمانی کے ساتھ سر انجام دیتی رہے انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سنٹرل پولیس آفس سے 19 Covid-سے حاصل کردہ حفاظتی سامان ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکاروں کو بروقت اور بلا تاخیر فراہم ہو اور اس حوالے سے رپورٹ بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی جانب سے حفاظتی سامان کی تقسیم کے حوالے سے سی سی پی او لاہور سمیت تمام سٹی پولیس آفیسرز اورڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا یا ہے جس میں فراہم کئے گئے حفاظتی سامان سرجیکل ماسک، سرجیکل گلوز، کور آل گاؤن،ہینڈ سینیٹائزرا ور عینکوں سمیت دیگر سامان کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں دوران محرم سیکیورٹی ڈیوٹی فورس کے استعمال کیلئے مجموعی طور پر 13300کور آل گاؤنز، 22548سرجیکل ماسک اور16950سرجیکل گلوز، 1795لٹر سینیٹائزر اور 2050عینکیں فراہم کی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ جیسے بڑے اضلاع میں فورس کیلئے 800کور آل گاؤن جبکہ بقیہ تمام اضلاع کو فی کس 300کور آل گاؤن دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کو فی کس 600سرجیکل گلوزجبکہ بقیہ اضلاع کو فی کس ضلع 450سرجیکل گلوز مہیا کئے گئے ہیں جبکہ ہینڈ سینیٹائزر لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کو فی کس 80لٹرز جبکہ بقیہ اضلاع کو 45لٹر زفی کس ضلع مہیا کئے گئے ہیں۔اسی طرح عینکیں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کو فی کس100جبکہ بقیہ اضلاع کو فی کس 50مہیا کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے فورس کو ہدایت کی ہے کہ عزاداروں کے تحفظ کیلئے وہ جذبہ خدمت خلق کے تحت ہائی الرٹ ہوکر خدمات سر انجام دیں اورفرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قربانی سے ہر گز دریغ نہیں کریں۔ 

لاہور پولیس کو 2708سرجیکل ماسک، راولپنڈی کو1768، فیصل آباد کو 1618، ملتان کو 1293، گوجرانوالہ کو 1397، اٹک کو 634، جہلم کو 340، چکوال کو 438،سرگودھا کو 715، میانوالی کو 250، خوشاب کو 297، بھکرکو 270، گجرات کو 665، منڈی بہاؤ الدین کو 429، سیالکوٹ کو 974، حافظ آباد کو 189، نارووال کو 320، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 360، چنیوٹ کو 260، جھنگ کو 510، شیخو پورہ کو 604، قصور کو 399، ننکانہ کو 275، اوکاڑہ کو 535،ساہیوال کو 387، وہاڑی کو 465، خانیوال کو 381، لودھراں کو 310، بہاولپور کو 754، بہاولنگر کو 535، رحیم یار خان کو 381، ڈی جی خان کو 662، لیہ کو 311، مظفرگڑھ کو 570اور راجن پور کو 544سرجیکل ماسک مہیا کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -