ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسران، اہلکاروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسران، اہلکاروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کی زیر صدارت 89 افسران و اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ تقریب اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا  تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک اور ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفرنے بھی شرکت کی سی سی پی او لاہور  نے 89 ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کو اعزازی شیلڈز اور پھول بھی پیش کئے اورباعزت ملازمت مکمل کرنے پر تمام افسران و اہلکاروں کو مبارکباد بھی دی۔  اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھاکہ فرض سناش، محنتی اور ایماندار اہلکار لاہور پولیس کا اثاثہ رہے ہیں۔ اہلکاروں کو واجبات کی وصولی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

مزید :

علاقائی -