پولیس ہمہ وقت شہریوں کے تحفظ، مدد کیلئے تیار ہے، ذوالفقار حمید

پولیس ہمہ وقت شہریوں کے تحفظ، مدد کیلئے تیار ہے، ذوالفقار حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے لاہور پولیس کو بارشوں کے دوران شہریوں کی فوری مدد یقینی بنانے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی صورت میں مدد کیلئے فوری ریسپانڈ کیا جائے۔ سربراہ لاہورپولیس نے سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدکو ہدایت کی کہ مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور ٹریفک پولیس بارش کے دوران واسا انتظامیہ سے رابطے میں رہے بارش کے دوران شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے زیادہ مستعدی سے فرائض سرانجام دیئے جائیں ان کامزید کہنا تھاکہ شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں اور دیگر الیکٹرک تنصیباب کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں پولیس ہمہ وقت شہریوں کے تحفظ اور مدد کیلئے تیار ہے۔ 

مزید :

علاقائی -