رواں سال 583 پیشہ وربھکاریوں کوگرفتار کیاگیا، ڈی آئی جی آپریشنز

  رواں سال 583 پیشہ وربھکاریوں کوگرفتار کیاگیا، ڈی آئی جی آپریشنز

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پربچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں اشفاق خان نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اشفاق خان نے بتایا کہ رواں سال ابتک 583 پیشہ وربھکاریوں کوگرفتار کرتے ہوئے شہر کے مختلف تھانوں میں 535مقدمات درج کئے گئے کینٹ ڈویژن سے209،ماڈل ٹاؤن 180، سول لائنز 69،سٹی ڈویژن47،اقبال ٹاؤن 41 جبکہ صدر ڈویژن سے36 پیشہ ور بھکاری گرفتار کئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ وارننگ دے کر چھوڑے گئے بھکاریوں کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے پر سخت ایکشن ہو گا۔

مزید :

علاقائی -